7 نومبر، 2015، 7:04 PM

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 17 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 17 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

برازیل میں لوہے کی کان سے نکلنے والا مواد روکنے کے لئے بنایا گیا ڈیم ٹوٹنے سے 17 افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں لوہے کی کان سے نکلنے والا مواد روکنے کے لئے بنایا گیا ڈیم ٹوٹنے سے 17 افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ برازیل کی ریاست  میناس جیرس میں لوہے کی کانوں سے نکلنے والا فاضل مواد روکنے والا ڈیم اچانک ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ارد گرد کے علاقے میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ ڈیم ٹوٹنے سے یٹو روڈرریگز کا علاقہ سب سے ذیادہ متاثر ہوا جہاں درجنوں گھر تباہ ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں اور بسیں  پانی میں بہہ گئیں۔ ریسکیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت متاثرہ علاقے میں 500 افراد مقیم تھے۔ علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹرزاستعمال کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ڈیم کے مالک ادارے سماریکو مائننگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آخر بندھ کے ٹوٹنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

News ID 1859409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha